ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

فی خاندان سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے عوام کو خوشخبری سنا دی

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں اکتوبر سے جنوری 2021 تک تمام خاندانوں کو مفت صحت سہولت فراہم کی جائے گی، صحت سہولت صحت کارڈ کے بجائے قومی شناختی کارڈ پر دی جائے گی۔ڈائریکٹر صحت سہولت پروگرام ڈاکٹر ریاض تنولی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈز کا دائرہ کار تمام خاندانوں تک بڑھا رہے ہیں۔چار مرحلوں میں صحت سہولت پروگرام پورے صوبہ تک پھیلایا جائے گا۔

ڈاکٹر ریاض تنولی نے کہا کہ اس بار صحت سہولت کارڈ نہیں بلکہ شناختی کارڈ پر صحت سہولت دی جائے گی۔ اکتوبر میں مالاکنڈ ڈویژن اور نومبر میں ہزارہ ڈویڑن میں صحت سہولت پروگرام شروع کیا جائے گا جبکہ دسمبر میں مردان اور پشاور ڈویڑنز میں صحت سہولت پروگرام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت فی خاندان کے عوض انشورنس کمپنی کو 2850 روپے سالانہ ادا کرے گی۔ انشورنس کمپنی فی خاندان سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت فراہم کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…