اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن روانگی کو پی ٹی آئی کیلئے دھچکا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ اور میڈیکل رپورٹس کی انکوائری بھی درست فیصلہ ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری
نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی انکوائری بھی درست فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی لندن روانگی نے پی ٹی آئی بیانیے اور احتساب کے عمل کو شدید دھچکا دیا، جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کاکردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔