جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ عتیقہ اوڈھو  9 سال بعد باعزی بری

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن )معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو 9 سال بعد شراب کیس میں باعزت بری کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی کی سول عدالت میں عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب کیس کی سماعت ہوئی۔سول عدالت نے 9 سال دو ماہ اور 14 روز بعد فیصلہ سناتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری کیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اداکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہذا انہیں بری کی جاتا ہے۔

سول جج یاسر چوہدری نے میرٹ پر فیصلہ سنایا۔عتقیہ اوڈھو نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیر سے سہی لیکن انصاف مل گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2011میں فنکارہ جب اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کراچی جارہی تھیں تو ان کے بیگ سے کسٹم حکام نے دوران تلاشی 2بوتل غیر ملکی شراب برآمد کی تھی۔اس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو نوٹس پر ائیرپورٹ پولیس نے کسٹمز آفیسر کی مدعیت میں اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔اس مقدمے میں 210 پیشیاں ہوئیں جب کہ 9 سال کے دوران 16 جج تبدیل ہوئے۔۔ 27 ستمبر2017 کو سپریم کورٹ نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کیخلاف شراب برآمدگی کیس میں ٹرائل کورٹ کوکیس کی سماعت کرنے کی اجازت دی تھی مگر ر اسے کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے مقدمہ کی سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کر دی تھی۔ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس قاضی عیسی فائز اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سماعت کی تو عتیقہ اوڈھو کے وکیل ایڈووکیٹ علی ظفرنے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیاکہ مقدمہ میں نامزدتمام(8) گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں اور صرف عتیقہ اوڈھو کا بیان ریکارڈ نہیں ہے، ہم نے ماتحت عدالتوں میں اپیلیں دائر کی مگر ہماری اپیلیں مسترد ہوئیں مگر وجہ نہیں بتائی گئی اس پر عدالت نے استفسار کیا آپ کا مطلب ہے ماتحت عدالتوں نے اپیلیں مسترد کرنے کا صرف فیصلہ جاری کیا اپنے آرڈرز میں اور کچھ نہیں لکھا ۔اس طرح مقدمہ 9 سال تک چلتا رہا اور آج عدالت نے یہ مقدمہ نمٹاتے ہوئے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو باعزت بری کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…