جمعرات‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2024 

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں آٹھ لاکھ تک جاپہنچیں،دوکروڑ 28لاکھ سے زائد متاثر

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 63 ہزار 816 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 97 ہزار 133 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 65 لاکھ 47 ہزار 356 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 61 ہزار 848 کی حالت تشویش ناک ہے

جبکہ 1 کروڑ 55 لاکھ 19 ہزار 327 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 77 ہزار 426 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 46 ہزار 534 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 24 لاکھ 73 ہزار 198 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 817 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 30 لاکھ 95 ہزار 910 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس موذی وائرس نے 1 لاکھ 12 ہزار 423 زندگیاں نگل لی ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 5 ہزار 97 تک جا پہنچی ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 54 ہزار 987 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 6 ہزار 584 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 16 ہزار 99 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی

تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 106 ہو چکی ہے۔ساوتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 12 ہزار 618 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 99 ہزار 940 رپورٹ ہوئے ۔پیرو میں کورونا کے باعث 27 ہزار 34 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 5 لاکھ 67 ہزار 59 رپورٹ ہوئے ۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی

تعداد 59 ہزار 106 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 43 ہزار 806 ہو گئے۔کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار 183 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 13 ہزار 183 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 28 ہزار 813 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 4 ہزار 229 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ۔چلی میں کورونا وائرس سے

جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 671 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 91 ہزار 849 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 20 ہزار 264 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 52 ہزار 558 ہو گئے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 403 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 280 ہو چکی ہے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس 6 ہزار 517 افراد کی جان لے چکا ہے، جبکہ اب تک 3 لاکھ 20 ہزار 884 کورونا مریض رپورٹ ہوئے

۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 548 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 973 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 917 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 14 ویں سے 15 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار 588 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 219 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 11 ہزار 790 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 722 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 73 ہزار 579 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…