لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) برائلر چکن کی فی کلو قیمت کم ترین سطح پر آ گئی، ایک کلو چکن کی قیمت 97 روپے تک پہنچ گئی، ہول سیل مارکیٹ میں برائلر چکن اور انڈوں کی قیمت چار سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ فی کلو چکن 97روپے تک جبکہ ایک درجن انڈوں کی قیمت 116روپے ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے
جانوروں کا بڑے پیمانے پر ذخیرہ کیا جانیوالا گوشت چکن اور انڈو ں کی قیمت میں ریکارڈ کمی کا باعث ہے۔واضح رہے اس سے ایک دن قبل شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 3روپے کمی سے142روپے ہو گئی تھی، زندہ برائلر مرغی 2روپے کمی سے 98روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت116روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔