جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

فلم مشن امپوسبل 7 کے ایک سین پر 44 کروڑ روپے سے زائد ضائع ، حیرت انگیز انکشاف

datetime 20  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ہولی وڈ کی آنے والی ایکشن فلم’مشن امپوسبل 7 شوٹنگ کے مراحل میں ہے تاہم مذکورہ فلم کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ اس کے ایک سین کو شوٹ کرنے کے دوران ناکامی پر فلم ساز کو 44 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔مشن امپوسبل7 کی شوٹنگ حال ہی میں برطانیہ میں اس وقت شروع کی گئی تھی جب وہاں پر کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی تھی اور فلم کی ٹیم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے

ایک سین کی شوٹنگ کیلئے سیٹ تیار کرنے میں مصروف تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ‘مشن امپوسبل 7 کا ایک مہنگا اور خطرناک ترین سین ریاست انگلینڈ کے علاقے آکسفورڈشائر کے جنگلات میں شوٹ کیا جانا تھا، جس کیلئے فلم کی ٹیم نے 6 ہفتوں کی مسلسل محنت اور کروڑوں روپے کے اخراجات سے سیٹ تیار کیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ سین کے لیے جنگلات میں مہنگے سامان سے ایک پل تیار کیا گیا اور وہاں پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے موٹر سائیکلوں کو پہنچایا گیا تھا تاہم جب فلم کی ٹیم نے مذکورہ سین کو منصوبے کے تحت شوٹ کرنا شروع کیا تو شوٹنگ کے عین درمیان اچانک موٹر سائیکل کے ٹائروں میں آگ لگ لگ گئی اور پورا سیٹ خراب ہوگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ موٹر سائیکل پر اسٹنٹ کرنے والے اسٹنٹ مین کو بڑی مہارت سے زخمی ہونے سے بچا لیا گیا اور جیسے ہی موٹر سائیکل میں آگ لگی تو اسٹنٹ مین کو رسیوں کی مدد سے اٹھالیا گیا اور موٹر سائیکل سیٹ سے کچھ فاصلے پر جاکر گری۔مذکورہ سین کیلئے جہاں فلم کی ٹیم نے کئی ہفتوں تک محنت کی،وہیں موٹر سائیکل کی خریداری، اسے مذکورہ جگہ پر پہنچانے، اسٹنٹ مین کی فیس اور سین کیلئے بنائے گئے سیٹ کی تیاری پر کم از کم 20 لاکھ پاؤنڈ خرچ ہوئے تھے۔مذکورہ سین کے لیے 26 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کا خرچہ آیا جو کہ پاکستانی 44 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔مذکورہ سین کی ناکام شوٹنگ کے بعد فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر منسوخ کردی گئی اور اب خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ماہ بعد دوبارہ مذکورہ سین کو شوٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…