جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

آرمی چیف قمر باجوہ کی سعودی عرب میں ملاقاتیں جاری تھیں ،اسی وقت میں شاہ محمود قریشی نے کس ملک کے سفیر سے ملاقات کر لی جس کی وجہ سے سعودی عرب نے سرد مہری کو برقرار رکھا ؟ معروف صحافی کے انکشاف نےنیا پنڈورا باکس کھول دیا

datetime 19  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ عسکری وفدد ورہ سعودیہ مکمل کرکے واپس آگیا ہے، تاہم اس دورے کے دوران ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات نہیں ہوسکی۔سینئر صحافی رئوف کلاسرا کے ہمراہ ویڈیو بلاگ میں سینئر صحافی عامر متین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے جو خبریں آرہی ہیں اس کے مطابق حالات مزید خراب ہونے سے رک گئے ہیں۔

مگر ابھی بہتر نہیں ہوئے اور نہ ہی پہلی سطح پر آئے ہیں، گزشتہ 5 سے 7 ماہ کے دوران پاک سعودیہ تعلقات میں سرد مہری دیکھی گئی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب کو تاثر ملا ہے کہ پاکستان کا ترکی اور ایران کی جانب جھکا ئوبڑھ رہا ہے اور اس سے سعودی عرب نظر انداز ہورہا ہے۔عامرمتین نے کہا کہ عسکری قیادت ملٹری ٹو ملٹری معاملات کو دیکھتی ہے، مگر سب جانتے تھے کہ آرمی چیف کے دورہ سعودیہ میں سفارتی معاملات بھی طے ہوں گے، مگر ایسا ہو نہیں پایا، سعودی عرب کی جانب سے کسی قسم کے مالی پیکیج کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا گیا۔رئوف کلاسرا نے کہا کہ خبروں کے مطابق محمد بن سلمان نے پاکستان کے آرمی چیف کے دورہ سے متعلق اپنی ٹیم کے ساتھ 3 گھنٹے طویل میٹنگ کی ، اس میٹنگ میں محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان بھی شریک تھے جو سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع بھی ہیں،انہوں نے بعد میں آرمی چیف سے ملاقات بھی کی، لیکن اس دورہ اور ملاقاتوں سے متعلق کوئی مشترکہ اعلامیہ سامنے نہیں آیا ، ایسا تاثر ملا ہے کہ ابھی تک معاملات زیر التوا ہیںاور ممکن ہے ایک ، دو ماہ کے دوران آرمی چیف ایک بار پھر سعودی عرب کا دورہ کریں اور تیسری اہم چیز جس وقت سعودی عرب میں آرمی چیف کی ملاقاتیں جاری تھیں اس وقت وزیر خارجہ نے قطر کے سفیر کے ساتھ دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ جس کی وجہ سے سعودی عرب نے سرد مہری کو برقرار رکھا ہے۔رئوف کلاسرا کا مزیدکہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی وفد کو شکایات کی گئیں کہ ترکی اور طیب اردگان جس کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کوئی بہت زیادہ اچھے نہیں ہیں۔ پاکستان اس کے ساتھ تعلقات کو ایک نئی شکل دے رہا ہے۔یہ معاملہ اس وقت سے خراب ہونا شروع ہوا جب اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران عمران خان نے طیب اردوگان کو خراج تحسین پیش کیا، پاکستان کو ترکی اور ایران کے ساتھ نئے سفارتی بلاک کا حصہ بننے کے بجائے سعودی عرب کے بلاک میں رہنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…