جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سچ کبھی چھپتا نہیں۔۔۔ صباقمر اور بلال سعید نے اجازت نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد وزیر خان میں ڈانس کیا، تحقیقاتی رپورٹ میں تصدیق‎

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ اوقاف کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے اجازت نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور کی مسجد وزیر خان میں رقص کیا۔لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محکمہ اوقاف نے فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق اب تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے اجازت نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رقص کیا ہے۔ادھر ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محکمہ اوقاف نے بھی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں اداکاروں کی جانب سے خلاف ضابطہ ڈانس کی تصدیق کر دی ہے۔مسجد وزیر خان میں اداکاروں کے ڈانس کی عکس بندی کے بعد محکمہ اوقاف نے صوبہ بھر کی تمام مساجد اور مزارات پر فلم اور ڈراموں کی ریکارڈنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ڈی جی محکمہ اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے مطابق مسجد وزیر خان میں ڈانس کے ذمہ دار مینجر سمیت تین اہلکاروں کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔محکمہ اوقاف کے مطابق مساجد میں اب سے نکاح پڑھانے کی اجازت ہو گی لیکن دلہا دلہن فوٹو شوٹ نہیں کرا سکیں گے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور تھانہ اکبری گیٹ میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…