اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیرمیں فراڈ انتخابات کیخلاف کل مکمل ہڑتال کا اعلان

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

سری نگر۔۔۔۔ مقبوضہ کشمیرمیں گاندربل اور بانڈی پورہ کے اضلاع میں کل نام نہاد اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے پرمکمل ہڑتال کی جائے گی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال بزرگ حریت رہنماسید علی گیلانی اورکل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ اے پی ایچ سی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ کشمیریوں کو نام نہادانتخابات کوبالکل مسترد کرکے عالمی برادری کو ایک بارپھر باورکرانا چاہیے کہ وہ کشمیرپر بھارت کے جبری قبضے کومسترد کرتے ہیں اور یہ کہ انتخابات کشمیریوں کے حق خودارادیت کاہرگز نعم البدل نہیں۔ انھوں نے کہاکہ جنوبی ایشیامیں پائیدار امن کی راہ میں مسئلہ کشمیربنیادی رکاوٹ ہے اور پاکستان وبھارت کے درمیان کشیدگی کی اصل وجہ ہے۔ترجمان نے کہاکہ تنازعہ کشمیرکا کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل ناگزیرہے۔ ترجمان نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں شہید ہونے والے شیرازاحمد گنائی، ا صف احمداور شبیراحمد گوجرنامی نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ ادھرجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک کوصورہ اسپتال سے واپس اسلام ا بادجیل میں منتقل کردیا گیاہے جبکہ بھارتی پولیس نے تنظیم کے متعدددیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا۔بھارتی پولیس کی ظالمانہ کاروائیوں کے باوجود لبریشن فرنٹ کی نام نہاد الیکشن بائیکاٹ مہم جاری ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک کو دونوں گردوں میں پتھری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔ بزرگ حریت رہنما علی گیلانی نے پلوامہ اورکولگام کے سیلاب سے متاثر 50 بے گھرخاندانوں میں 10,10ہزار روپے کے چیک اور دیگراشیا پرمشتمل پیکٹس تقسیم کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کریں۔ انھوں نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو بیماری کی حالت میں اسلام ا بادجیل منتقل کرنیکی مذمت کی۔
سری نگرکے علاقے مائسمہ میں لوگوں نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما نورمحمد کلوال کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ بھارتی پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں۔ دوسری جانب نام نہاد انتخابات کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں بھارتی پولیس نے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ سائبرسیل سے وابستہ پولیس حکام نے جدید انٹرنیٹ پروٹوکول ا?لات کی مدد سے ان نوجوانوں کا پتہ لگایا جوسماجی ویب سائٹس پرانتخابات کیخلاف مواد اپ لوڈ کررہے ہیں۔ مزید گرفتاریوں کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…