جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

تیسرے ٹیسٹ کیلئے سنگاکارا کے متبادل کا اعلان

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پالے کیلی(نیوزڈیسک)سری لنکن بلے باز اپل تھارنگا کو پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسٹار بلے باز کمار سنگاکارا کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔سنگاکارا نے انگلش کاؤنٹی سرے سے اپنے معاہدے کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے عدم دستیابی ظاہر کر دی تھی۔سنگاکارا اگست میں ہندوستان کے خلاف بھی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے کیونکہ وہ پہلے ہی دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔تھارنگا نے آخری ٹیسٹ گزشتہ سال پاکستان کے خلاف کھیلا تھا جس میں انہوں نے بالترتیب 92 اور 45 رنز کی اننگ کھیلی تھیں تاہم انہیں 2014 میں آخر میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کر کے دمتھ کرونا رتنے کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا تھا۔تھارنگا نے سیریز سے قبل پاکستان کے خلاف ٹور میچ کھیلا تھا جس میں انہوں نے پہلی اننگ میں 35 اور دوسری میں 50 رنز بنائے تھے۔بلے بازی میں سری لنکا کے پاس کشال پریرا اور جیہان مبارک کی صورت میں دو مزید متبادل کھلاڑی بھی موجود ہیں لیکن مبارک وارم اپ میچ میں متاثر کن کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے تھے اور دو اننگ میں بالترتیب 28 اور 16 رنز بنا سکے تھے۔تاہم کشال پریرا نے پاکستان اے کے خلاف مئی میں کھیلے گئے فرسٹ کلاس میچ میں 90 اور ناقابل شکست 102 رنز کی اننگ کھیلی تھیں اور اس ان تین میچوں کی سیریز کی تین اننگ میں 311 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…