انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کا دن پاکستان کیساتھ منائینگے فواد چوہدری کی ہندوستان کے شہریوں کو آزادی کی مبارکباد

15  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ہندوستان کے شہریوں کو آزادی کے دن کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن آئیگا جب آپ اس خوف سے بھی آزاد ہوں گے جس میں مودی اور آر ایس ایس نے بھارت کو جکڑ رکھا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ایک دن آئے گا جب پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے شہریوں کیلئے ایسے ہی کھل جائیں گے جیسے قائداعظم اور

گاندھی جی نے سوچا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کیلئے آزادی ایک خواب ہے تاہم یقین کیجئے آزادی کی لڑائی نسلیں لڑتی ہیں، لمبی ہے غم کی رات مگر رات ہی تو ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کا دن پاکستان کے ساتھ منا رہے ہوں گے اور ہم دیکھیں گے،ہم دیکھیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر منٹو، عصمت چغتائی ، خشونت سنگھ ، بپسی سدھوا کی کتابیں اور افسانے پڑھیں تو لوگوں کو معلوم ہو کیا قیامتیں تھیں جو خاندانوں پر گزریں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…