اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سکھر میں پاکستان کا دوسرا بڑا قومی پرچم لہرا دیا گیا

datetime 14  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)سکھر میں یوم آزادی پر پاکستان کا دوسرا بڑا قومی پرچم لہرا دیا گیا، فضا پاکستان زندہ باد پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، کور کمانڈر کراچی اور میئر سکھر نے پرچم لہرایا۔سکھر میں لب مہران واکنگ ٹریک پر 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا پرچم 300 فٹ بلندی پر لہرایا گیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز اور میئر سکھر ارسلان شیخ نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد پائندہ باد اورپاک افواج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے کہا کہ پاکستان قربانیوں سے معرض وجود میں آیا اور اسے قربانیوں سے ہی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے صرف پاک افواج نے ہی نہیں بلکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام نے بھی جو قربانیاں دیں وہ بے مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر پرناجائز طور پر قابض ہے، پاک افواج اورعوام اس جنگ میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…