بھارت رافیل طیارے پاکستان بھیجنے کی غلطی نہ کرے ورنہ ’’طیارے زمیں پر، پارٹ ٹو‘‘بنا دی جائے گی،بھارت کووارننگ

14  اگست‬‮  2020

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہمارے آبا ئو اجداد اپنی جاگیریں، عزتیں، وجاہتیں، باغات سمیت اپنا سب کچھ ہندوستان چھوڑ کر پاکستان اس لئے آئے تاکہ وہ دو قومی نظریے کے مطابق عزت و احترام سے اپنی زندگی گزار سکیں،ایک طرف پاکستان میں اقلیتوں کے لیے کرتار پور راہداری بنائی گئی، مندروں کے لیے خصوصی فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں،

انتظامیہ، عوام، پولیس اور فوج اقلیتوں کی عزت و ناموس کی حفاظت میں مصروف ہیں دوسری جانب انتہا پسند مودی کی انتہا پسند جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے انڈیا میں بابری مسجد شہید کر کے رام مندر تعمیر کیا جاتا ہے، آج بھارت میں اقلیتوں سمیت چھوٹی ذات کے ہندوں کی بھی عزت محفوظ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے چودہ اگست کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے بچوں کے ہمراہ یومِ آزادی منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس سے حال ہی میں ملنے والے رافیل طیارے پاکستان بھیجنے کی غلطی نہ کرے ورنہ 27 فروری 2019 کی طرز پر ’’طیارے زمیں پر، پارٹ ٹو‘‘ بنا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی افرادی قوت اور زیادہ دفاعی بجٹ پر ناز کرنے سے پہلے بھارت یہ جان لے کہ جنگیں جذبہ حب الوطنی اور جذبہ ایمانی سے جیتی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تہترواں یومِ آزادی قائد اعظم محمد علی جناح کی دیانتدار اور دوراندیش قیادت، مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال کی انقلابی سوچ، 1930 میں ’’ نوو اورنیور‘‘کا کتابچہ لکھ کر جوانی میں پاکستان کا نام تجویز کرنے والے چوہدری رحمت علی، اپنی عزت و عصمت بچانے کے لیے خود کو بیاس کی لہروں کے سپرد کرنے والے ایک نوجوان لڑکی، اور پاکستان سے محبت کرنے پر اپنا بچہ قربان کرنے والی ایک بیوہ خاتون کے نام ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…