ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں بڑے پیمانے پر بریک تھرو ہونے جارہا ہے ، وزیر ، مشیر ، بیوریٹس کی باری آگئی ،وزیراعظم کو پنجاب سے ایسی کونسی رپورٹس پہنچائی گئیں جنہیں دیکھ کر عمران خان خود پریشان ہو گئے ، حتمی فیصلہ کر لیا گیا

datetime 14  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار رانا جواد نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ بہت سارے لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ شاید پنجاب میں تبدیلیاں نہ ہوں ۔ جبکہ میں نے بہت سے وفاقی وزراء کے بیانات بھی سنے ہیں ۔ میرے پاس جومصدقہ اطلاعات ہیں وہ یہ ہیں کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر بریک تھرو ہونے جارہا ہے ، ایسی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں جو غیر متوقع تھیں جن کے حوالے سے

لوگ شرطیں لگا رہے تھے کہ ایسا نہیں ہو گا ، میری اطلاعات یہی ہیں کہ اسی اگست کے مہینے میں یہ جو ہفتہ ہے بہت اہم ہے ۔ اسی مہینے میں پنجاب کے اندر حکومتی سطح پر وزراء ، مشیروں ، بڑے بیورو کریٹس کی بڑے پیمانے تبدیلیاں ہونگی ۔ ان تبدیلیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ معروف تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ایسی موقعے کر کوئی دوسرا مرحلہ نہ آجائےکہ یہ معاملہ کچھ دنوں کیلئے التواء کا شکار ہو جائے لیکن ایسا ہوتا کچھ نظر نہیں آرہا ۔ ذرائع نے تو یہ کہا ہے کہ کچھ تبدیلیاں ایسی ہیں جن کے حوالے سے وزیراعظم کو ایسی شکایات گئی ہیں ایسے ڈاکومنٹس دیئے گئے ہیں ،کہ وزیراعظم خود انہیں دیکھ کر پریشان ہوئے ہیں ۔ جس کے بعد ان لوگوں کی تبدیلیاں انتہائی ضروری ہو گئیں ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان کسی کو بھی کرپشن ، نااہلی اور عوامی کاموں کو نہ کرنے والوں کیلئے کوئی گنجائش باقی نہیں ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…