لاہور (آن لائن) پاکستان کے 73 ویں جشن آزادی پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے مالیوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کا مجسمہ بنا کر اقبال پارک لاہور میں بطور علامہ اقبال کی نشانی نصب کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ
پارک کے مالیوں نے یہ مجسمہ تین ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا، جس پر ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا، مالیوں کے مطابق شاعر مشرق کے مجسمے کو پی ایچ اے کے سٹور میں موجود کباڑ کی مختلف اقسام کی اشیاء کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔