جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان توڑنے کی سازش ، وزیرداخلہ بلوچستان کے اہم انکشافات

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوزڈیسک)وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان توڑنے کی سازش صرف بلوچستان میں نہیں کراچی میں بھی ہورہی ہے . بی بی سی کی رپورٹ میں صداقت ہے تو ایم کیو ایم پر پابندی لگا دینی چاہیے. عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے . دہشتگردی کے خلاف شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گاکوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفرازبگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” ملوث ہے . کراچی میں بھی “را” کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں لہذا اس چیز کو سامنے رکھنا چاہیے کہ ملک توڑنے کی سازشیں صرف بلوچستان سے نہیں ہورہیں بلکہ کراچی میں بھی یہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں اس لئے اگر ان الزامات میں صداقت ہے تو اس جماعت پر پابندی عائد کردینی چاہیے۔وزیرداخلہ بلوچستان نے کہاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور دہشت گردی کے خلاف شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پولیس، ایف سی اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے جب کہ فورسز نے تازہ کارروائی میں قلعہ عبداللہ، ڈیرہ مراد جمالی، بھاگ اور پشین میں کارروائیاں کیں جس کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے جس میں سینکڑوں راکٹ لانچر ، 9 ایم ایم ، چائینہ رائفل ، کلاشنکوف ، کلاکوف اور ہزاروں کارتوس شامل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جب سے تحقیقات جاری ہے ۔ شر پسندوں کے خلاف اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا جب تک بلوچستان میں امن و عوام کے جان و مال کو تحفظ نہ دیا جائے ۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…