پاک سعودی کشیدگی ملک کے مفاد میں نہیں ، نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کا نقشہ پیش کررہا ہے،ہمسایہ ممالک کے ناراض ہونے بارے تہلکہ خیز دعویٰ

12  اگست‬‮  2020

پشاور( آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہاہے کہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے ہمسایہ ممالک کے بعد اب اسلامی ممالک بھی یکے بعد دیگر ناراض ہو رہے ہیں۔پاک سعودی کشیدگی ملک میں مفاد میں نہیں ،حکومت عالمی اسٹیبلشمنٹ کی بجائے ملک کے مفاد میں فیصلہ کرے۔وہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر قاری احسان الرحمان محسن اور سابق ایم پی اے

مولانا اسرار الحق کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی،مفتی سلیم حلیمی،مولانا قیصر الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔مولانا عطا ء الرحمان نے کہاکہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کا نقشہ پیش کررہا ہے۔سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں اور ان پر پتھراؤ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔خارجہ اور داخلہ دونوں پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔حکومت نا م کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے ۔حکومت نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔عوام خودکشیاں کررہے ہیں اور سیلکٹیڈصرف وزیر اعظم تقریر کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ میں ریکارڈ قرضہ لیا گیا اور آئے روز ریکارڈ کرپشن ہورہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام امید کی آخری کرن ہے اور عوام کے پاس بھی کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے اگر عوام نے ساتھ دیا تو اس ملک کو بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے۔  سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہاہے کہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے ہمسایہ ممالک کے بعد اب اسلامی ممالک بھی یکے بعد دیگر ناراض ہو رہے ہیں۔پاک سعودی کشیدگی ملک میں مفاد میں نہیں ،حکومت عالمی اسٹیبلشمنٹ کی بجائے ملک کے مفاد میں فیصلہ کرے۔وہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر قاری احسان الرحمان محسن اور سابق ایم پی اے مولانا اسرار الحق کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…