اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

روز ویلٹ ہوٹل کے 105 ملین ڈالرز کے واجبات ادا کرنے کی اصولی منظوری

datetime 12  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے امریکا میں پی آئی اے کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کے واجبات کی ادائیگی کے لیے مالی امداد کی فراہمی کی منظوری دے دی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر

صدارت ہوا۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کے 105 ملین ڈالرز کے واجبات ادا کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل کے مالی معاملات کو بروقت حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اس کےعلاوہ ای سی سی نے کامیاب جوان پروگرام تمام شہریوں کے لیے بلا امتیاز شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے جب کہ ایس ڈی جیز پروگرام کے لیے فنڈز جاری کرنے کی سمری بھی منظور کرلی گئی ہے۔اجلاس میں سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈز کے لیے 3 ملین ڈالرز کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی جب کہ ٹریول اور ٹوارزم کاروبار کے لیے سالانہ فیس کی چھوٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…