اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کا مریم نواز پر قاتلانہ حملے کے الزام میں وزیراعظم عمران خان،مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور چیئرمین نیب کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان۔پولیس نے ایف آئی آر درج نہ کی تو ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔منگل کے روز مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے مریم نواز پر قاتلانہ حملہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے
خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔مشیر داخلہ شہزاد اکبر،چیئرمین نیب جاوید اقبال،پنجاب حکومت اور نیب کے خلاف بھی اقدام قتل کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔مسلم لیگ(ن) کے وکلاء کی ٹیم تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کروانے گئی لیکن پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست وصول نہیں کی۔پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔