ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،نیا کرایہ نامہ جاری

datetime 11  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی )وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کے نرخ 101 روپے سے بڑھا کر 106 روپے کئے جانے کے عد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور نے صوبے میں ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے فی کلو میٹر فی مسا فر کے حساب سے نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں جن کے تحت فلائنگ کوچز/ منی بسیں ا 1.21 روپے اور اے سی بسیں 1.41 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے

کرایہ وصول کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور جنرل بس اسٹینڈ سے مختلف علاقوں تک درج ذیل کرایہ وصول کیا جائے گا۔ جنرل بس سٹینڈ پشاور سے تارو تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 13 روپے اور اے سی بسیں 16 روپے کرایہ چارج کریں گی۔ اسی طرح جنرل بس سٹینڈ پشاور سے پبی تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 21 روپے، اے سی بسیں 24 روپے نوشہرہ تک فلائنگ کوچز/منی بسیں 41 روپے ، اے سی بسیں 56 روپے، مردان تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 70 روپے، اے سی بسیں 82 روپے، درگئی تک فلائنگ کوچز/منی بسیں 128 روپے، اے سی بسیں 149 روپے، بری کوٹ تک فلائنگ کوچز/ منی بسیں 188 روپے، اے سی بسیں 219 روپے کرایہ وصول کریں گی. اسی طرح پشاور کے مختلف بس سٹینڈز اور اڈوں سے مختلف علاقوں تک جانے والے مسافر بردار گاڑیوں کے کرائے نامے بھی جاری کئے گئے ہیں۔ دینی مدارس اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبائ، نابینا/ خصوصی افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے موجودہ 50 فیصد رعایت جاری رہے گا اور اگر ایئرکنڈیشنڈ گاڑیوں میں ایئر کنڈیشنر کام نہیں کر رہا ہو تو پھر ڈیلکس اسٹیج بس کا کرایا چارج کیا جائے گا۔ اس امر کا عالان ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور کی جانب سے کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…