اسلام آباد ( آن لائن) سپریم کورٹ میں وفاقی کابینہ میں دہری شہریت والے معاونین خصوصی اور مشیران کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میںدرخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ منگل کوعدالت عظمی میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ وفاقی کابینہ نے غیر منتخب اور برآمد شدہ 20 معاونین خصوصی، مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کیں، 19 غیر منتخب کابینہ اراکین
میں سے چار معاونین دہری شہریت رکھتے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ امریکی، برطانوی اور کینڈین شہریت رکھنے والے افراد کا اہم عہدوں پر تعینات ہونا تشویش ناک ہے۔ غیر ملکی شہریوں کا اہم عہدوں پر تعینات ہونا ملک سے غداری کے مترادف ہے، قومی مفاد اور حساس معلومات کا تحفظ کیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔