کرونا وبا پہلے امیر اور آخر میں غریب ملکوں میں ختم ہوگی، بل گیٹس کی پیش گوئی

11  اگست‬‮  2020

لندن (این این آئی)دنیا کی امیر ترین شخصیت بل گیٹس نے کہاہے کہ کرونا وائرس امیر ممالک میں پہلے ختم ہو گا مگر غریب ممالک اس وبا کا بدستور شکار رہیں گے۔ غریب ملکوں میں کرونا کی وبا سب سے آخر میں ختم ہو گی،امیر ممالک میں کرونا کی وبا رواں سال نہیں بلکہ 2021 کے

آخر میں ختم ہونا شروع ہو گی جب کہ غریب ملکوں میں اس کے بعد یہ وبا کم ہو گی۔عرب ٹی وی کے مطابق بل گیٹس کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پوری دنیا میں کرونا ویکسین کی تیاری کے لیے پیش رفت کی امید افزا خبریں آ رہی ہیں۔ ماہرین یہ توقع کر رہے ہیں کہ کرونا وبا رواں سال کے آخر تک ختم ہو جائے گی مگر بل گیٹس کے بیان میں کہا گیا کہ کرونا کی وبا سے ابھی مزید ہزاروں کی تعداد میں افراد لقمہ اجل سکتے ہیں۔امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کرونا کی تشخیص ،علاج اور ویکسین کی تیاری واقعی متاثر کن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمیں 2021 کے آخر تک اور پوری دنیا کے لئے 2021 کے آخر تک اس وبا کا خاتمہ کرنے کے قابل ہونا چاہئے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…