اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے باہر لیگی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم،مریم نواز کی گاڑی واپس موڑ دی گئی اور کشیدہ صورتحال کے باعث وہ پیش ہوئے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئیں،نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز قافلے کے ہمراہ نیب میں پیشی کیلئے پہنچی تو نیب آفس کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ، مریم نواز کی گاڑی کو اندر داخل کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے بیریئر ہٹایا گیا
تو لیگی کارکنان کی بڑی تعدادنے گاڑی کے ساتھ ہی اندر جانے کی کوشش کی تاکہ وہ اپنی لیڈر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر سکیں ۔کارکنان کو روکنے کیلئے پولیس نے پہلے پانی اور پھر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے بعد لیگی کارکنان بھی مشتعل ہو گئے اور پتھرا ئوشروع کر دیا گیا ، پولیس نے کارکنان کو مشتعل کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کے ساتھ لاٹھی چارج بھی کیا ۔حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے مریم نواز کی گاڑی واپس موڑ دی گئی ہے ۔