اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت تمام وزارتوں اور ڈویژنز پر ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری اور نئی پوسٹوں پر پابندی عائد کر دی ،روزنامہ جنگ کے مطابق وزات خزانہ نے اس سلسلے میں وزارتوں،ڈویژنوں اورماتحت محکموں کو احکامات جاری کردئیے ہیں ،جس کی نگرانی کیلئے کمیٹی بھی تشکیل
دیدی گئی ،وزارت خزانہ کے جاری احکامات کے مطابق مالی سال 2020-21کے تمام وزارتوں ، ڈویژنوں اور ان کے ماتحت محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام اقسام کی گاڑیوں ( موٹرسائیکل کے علاوہ)کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،ماسوائے ترقیاتی پروجیکٹس کے ہر قسم کی نئی پوسٹوں پر بھی پابندی عائدکی گئی ہے۔