کراچی کے ترقیاتی کام فوج سے کرائے جائیں، سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے تاجر برادری کا مطالبہ

10  اگست‬‮  2020

کراچی (این این آئی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی ) میں لاء اینڈ آرڈر کمیٹی کے چیئرمین اور بزنس مین گروپ کے رہنماء عبدالرزاق اگر نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی کام فوج سے کرائے جائیں‘ کراچی پورے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور جب کراچی میں کاروباری پہیہ چلے گا توہی پورا ملک چلے گا ،کراچی کو ملک کا بہترین شہر بنانے کے لیے

فوج کے حوالے کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔عبدالرزاق اگر نے کہا کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسون کا نعرہ لگانے والی موجودہ سندھ حکومت مسلسل تیسری بار حکومت میں ہے لیکن انہوں نے سندھ کے سب سے بڑے شہر کے مسائل حل نہیں کیے اوران کے دور میں کراچی کی حالت مزید خراب ہوتی گئی ،آج کراچی کے شہری اور تاجر سہولیات کے حساب سے ملک کے کسی بھی بڑے شہرکے لوگوں سے پیچھے رہ گئے ہیں۔عبدالرزاق اگرنے کہا کہ پیپلز پارٹی کو جتنا عرصہ سندھ میں حکومت چلانے کا موقع ملا ہے ملک کی کسی دوسری پارٹی کو کسی بھی صوبے میں اتنا بڑا موقع نہیں ملا ہے ،اس کے باوجود حکومت کا رونا ختم نہیں ہوتا ہے۔عبدالرزاق اگر نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی سندھ کے لیے بہتر نظام بنانے میں ناکام رہی ہے جہاں لوگوں کو سہولیات مل سکیں، یہی وجہ ہے کہ آج کراچی کی تاجر برادری کراچی کوفوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔ عبدالرزاق اگر نے کہا کہ کراچی کو 5 سال کے لیے فوج کے حوالے کرنے والی بات پرکراچی بھر کی تاجر برادری تاجر رہنماء￿ سراج قاسم تیلی کے ساتھ ہیں اور ان کی آواز کے ساتھ آواز ملاتے ہوئے کھڑے ہیں۔ عبدالرزاق اگر نے کہا کہ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ نے نئی شپنگ پالیسی متعارف کرائی ہے جو اچھا اقدام ہے لیکن اس کے ساتھ شپنگ کمپنیوں کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ من مانی کرتے ہوئے ڈٹینشن کے نام پر امپورٹرز سے لوٹ مار بند کریں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…