ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا وائرس اور گزشتہ اقتصادی مسائل کو بہتر طریقے سے سلجھا کر حکومت نے ملک کو بڑے معاشی بحران سے محفوظ رکھا،حکومت نے کیا بہترین اقدامات اٹھائے؟تحقیق میں انکشاف

datetime 10  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس اور گزشتہ اقتصادی مسائل کو بہتر طریقے سے سلجھا کر حکومت نے ملک کو بڑے معاشی بحران سے محفوظ رکھا، یہ بات اے کے ڈی سکیورٹیز کی جانب سے جاری ہونے والے تحقیقی مقالہ میں کہی گئی۔ تحقیقی مقالہ کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے اورگزشتہ حکومتوں سے ورثہ میں ملے اقتصادی مسائل کو بہتر طریقے سے سلجھا کر ملک کو

ایک بڑی تباہی سے محفوظ رکھا۔ ریسرچ کے مطابق حکومت نے جہاں معاشی حکمت عملی کے تحت 1240 ارب روپے سے زائد کے میگا امدادی پیکیج وتعمیرات کیلئے سہولیاتی و ترغیباتی پیکیج دیئے ہیں وہیں سماجی اقدامات کے تحت سمارٹ لاک ڈاؤن اور احساس پروگرام کے ذریعہ ایک بڑی تباہی اور نقصان کو رونما ہونے سے روک لیا۔تحقیق کے مطابق حکومت کی طرف سے کئے گئے مشکل فیصلوں کی بدولت بڑے شعبہ جات جیسے سیمنٹ، کھاد اورآٹو وغیرہ میں ایک ایسے وقت میں بڑھوتری ہوئی جب مہلک وائرس کی وجہ سے عمومی طورپرسست روی کا رحجان ہے۔ کے ایس ای 100 انڈکس میں 25 مارچ کے بعد سے اب تک 46.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کو دنیاکی بہترین کارکردگی کی حامل سٹاک ایکسچینج کااعزازحاصل ہوا۔مالی سال 2018 میں تجارتی خسارہ مجموعی ملکی پیداوار کے 9.9 فیصد کی ریکارڈسطح پرپہنچ گیاتھا، اس صورتحال میں برآمدات کے مقابلے میں درآمدات میں دگنا سے زائد اضافہ ہوا، گزشتہ حکومت کے دورمیں ملکی کرنسی کی قیمت کومصنوعی طورپرمستحکم رکھا گیا۔تحقیقی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.76 ارب ڈالرتک گرگئے، مالی سال 2016میں زرمبادلہ کے ذخائر18.1 ارب ڈالر تھے۔مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے باوجودحکومت نے کوروناوائرس سے پیداہونے والے بحران سے نمٹنے کیلئے

جو طریقہ کاراختیارکیا وہ قابل تعریف ہے۔مالیاتی اثرات کو کم کرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے شرح سود کو 13.25 فیصد سے کم کرکے 7 فیصد کی سطح پرلایا۔ نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت 30 ارب روپے کی سبسڈی اورٹیکسوں میں 90 فیصد کی چھوٹ سے نہ صرف وزیراعظم عمران خان کے اس سکیم کو آگے بڑھانے میں مددملے گی بلکہ اضافی طلب بھی پیداہوگی۔ پاکستان نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا تصورپیش کیا،اس کے علاوہ پاکستان نے ترقی پذیرممالک اورمعیشتوں کے ذمہ واجب الاداقرضوں کو مؤخرکرانے کی بھی لابنگ کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…