اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، امریکی ڈالر کی قیمت 169 روپے ہو گئی، قیمت میں 60 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت 170 روپے سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے۔ اس طرح ڈالر کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپے پر حاوی رہا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں
60 پیسے جبکہ انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں 51 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔اس اضافے کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر60 پیسے مہنگا ہو کر 169 روپے کی سطح پر جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ کے ساتھ ڈالر کی نئی قیمت 168 روپے 38 پیسے ہو گئی۔