جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عالمی بینک میں اے ڈی تعیناتی کیلئے سمری سرکولیٹ کیے بغیر 4 نام وزیراعظم کو ارسال ، اعظم خان آشیر باد حاصل کرنے کیلئے کن سے رابطے کرنے لگے ، عہدے کیلئے سینئر ترین کون ؟تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)عالمی بینک میں پاکستان کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے سمری سرکولیٹ کیے بغیر ہی وزیراعظم عمران خان کو چار ناموں کی فہرست بھجوا دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا جس کے بعد سمری مشتہر کیے بغیر وزیراعظم عمران خان کو 4 نام بھجوا دیے گئے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام سرفہرست ہے جبکہ دیگر 3 امیدواروں میں سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اعجاز منیر اور ریٹائرڈ افسر طارق باجوہ کے نام شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے بیورو کریسی میں سینئر افسران متحرک ہوگئے، اعظم خان نے شیر باد حاصل کرنے کیلئے حکومت کے سینئر رہنمائوں سے رابطے کئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ طارق باجوہ سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک رہ چکے ہیں اور معیار کے لحاظ سے سرفہرست ہیں مگروزیر اعظم کو بھجوائی گئی سمری میں ان کا نام سب سے آخر میں رکھا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی تعیناتی کی سمری گریڈ 22 کے آفیشلز میں مشتہر کی جاتی ہے تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی سمری سرکولیٹ ہی نہیں کی گئی۔ترجمان وزارت اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی تعیناتی کے لیے سمری وزیراعظم کوبھجوائی جا چکی ہے، سمری میں تجویز کردہ نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔ یاد رہے عالمی بینک میں پاکستان کے نامزد ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکتوبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں، پاکستان نے اکتوبر تک گریڈ 22 کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ افسر کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نامزد کرنا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…