منگچر (این این آئی)بابری مسجد کے جگہ مندر افسوسناک ہے ،اقوام متحدہ نوٹس لے ،مودی کے رویے سے مسلمانوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بے حس حکمرانوں نے کشمیر کاسودا کیا ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے جمعیت علماء اسلام منگچر کے رہنماء مولانا دادا خدا لہڑی کے فرزند امداد اللہ جان کے شادی کے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے بھارت کو جرت نہیں تھی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو چھیڑے مولانا فضل الرحمن نے عالمی دنیا میں کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا جب سے عمران کے جعلی حکومت برسراقتدار آیا کشمیر فروخت کیا ملکی معیشت کو تباہ کیے ملک میں مہنگائی عروج پر سو دن میں تبدیلی کے دعویدار کے دعوے دیرے دیرے رہ گئے۔ اس موقع پر مولانا داد خدا لہڑی میر حشمت جان لہڑی میر نظام دین لہڑی مولانا عبداللہ جتک مولانا سعید الرحمان فاروقی مولانا حماد اللہ ڈاکٹر عبدالمالک نیچاری ڈاکٹر صالح سمالانی محمدعمر غزنوی ڈاکٹر ظہیر لانگو سمیت سیکنڈوں قبائلی معتبرین شریک تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں سے گلے شکوے ہیں ان کی رویے سے جعلی حکومت مضبوط ہو رہی ہیں جعلی مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والے حکومت کو عوامی مسائل سے دلچسپی نہیں۔