اوکاڑہ(آن لائن)اوکاڑہ کے نواح میں کاشت کار کو برسرعام ننگا کرکے گھسیٹا گیا ، مار پیٹ کانشانہ بنایا گیا منہ پر کالا تیل لگا دیا پیٹھ میں پسی لا ل مرچیں ڈال دیں، واقعات کے مطابق نواحی گائوں لنڈیانوالہ میں ذاکر علی مقامی دکان کریانہ پر موجود تھا کہ ارشاد عرف بوٹا، شاہد پسران محرم علی، سجا دعرف ساجی ، شان اور افضل پسران شاہد آگئے جنہوں نے ذاکر علی
پر سوٹوں سے مار پیٹ کرنا شروع کردی اس کی قمیض اور شلوار پھاڑ کر ننگا کر دیا اور برسر عام بازارمیں گھسیٹنا شروع کردیا کالا تیل اس کے منہ پر لگا دیا اور پسی ہوئی کالی مرچیں اس کی پیٹھ میں ڈال دیں، تھانہ شیرگڑھ پولیس نے ذاکرعلی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ذاکر علی کے مطابق اس نے ملزمان کو چوری چارہ کاٹنے سے منع کیا تھا۔