بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اگر حکومت نے امریکہ میں کشمیر کے حوالے سے کچھ طے کر لیا ہے تو قوم کو بتائے،حکومت نے کشمیر کا نقشہ جاری کرکے اس پر کیا حیرت انگیز الفاظ لکھ دیے؟ حیرت انگیز دعویٰ

datetime 6  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان سمیت پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹر میں یوم سیاہ منا رہی ہے لیکن حکومت یوم سیاہ کی بچائے یوم استحصال منا رہی ہے جو کہ سب سے کمزور لفظ ہے ،حکومت کو یوم سیاہ منانا چاہیے تھا،حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم نے بھارت کو عالمی تنہائی میں ڈال دیا ہے حالانکہ کہ اس نے اقوام متحدہ میں 184 ووٹ لیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو لیکر اقوام متحدہ میں گیا تھا،ذوالفقار علی بھٹو شہید نے کہا تھا کہ ہم ہزار سال تک لڑیں گے ،بلاول نے نعرہ لگایا تھا کہ ہمارا نعرہ سب سے بھاری رائے شماری رائے شماری مگر حکومت نے امریکہ میں کشمیر کے حوالے سے اگر کچھ طے کر لیا ہے تو قوم کو بتائے ،آپ سندھ کی حکومت کو برداش کرنے کو تیار نہیں،سندھ میں گورنر راج کی باتیں کر رہے ہیں،کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ سندھ ناکام ہوگئے ہیں کیا بزدار کامیاب ہے ،اپوزیشن پر کیسز بنائے جارہے ہیںجبکہ حکومتی لوگوں پر کیسز ہونے کے باوجود کچھ نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیر کو غیر آئینی طور پر شامل کر لیا ہے ،یہ شملہ معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے ،یہاں پر حکومت کشمیر کا نقشہ جاری کرکے اس پر لکھ رہی ہے کہ یہ متنازعہ علاقہ ہے ،وزیراعظم قوم کو بتائیںکہ آپ نے کشمیر کیلئے کیا کیا ہے ،پیپلزپارٹی یہ سمجھتی ہے کہ اگر آپ کچھ کر کے آئے ہیں تو بتائیںکشمیر کا فیصلہ کشمیریوں نے کرنا ہے ،کشمیریوں کو تقسیم کرنے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر نواز شریف کی پالیسی پر بھی ہم نے اعتراض کیا تھا ،مودی بھارت کے لیے ضیا الحق ثابت ہوگا۔  چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان سمیت پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹر میں یوم سیاہ منا رہی ہے لیکن حکومت یوم سیاہ کی بچائے یوم استحصال منا رہی ہے جو کہ سب سے کمزور لفظ ہے ،حکومت کو یوم سیاہ منانا چاہیے تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…