منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

سکھر میں ریفرنس کی سماعت کے موقع پر، پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کو کیسے  عدالت لایا گیا؟ جانئے

datetime 4  اگست‬‮  2020 |

سکھر(این این آئی)سکھر میں ریفرنس کی سماعت کے موقع پر، پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کو ایمبولینس پر عدالت لایا گیا، سماعت کچھ دیر تک جاری رہنے کے بعد 12 اگست تک ملتوی،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ،ان کی بیگمات، صاحب زادوں،

داماد سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کو ایمبولینس پر این آئی سی وی ڈی اسپتال سے عدالت لایا گیا جبکہ ان کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ، داماد صوبائی وزیر سید اویس شاہ ودیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی عدالت میں خورشید شاہ کے وکلاءاور نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل دیئے گئے عدالت نے مختصر دلائل کے بعد سماعت دوبارہ 12 اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…