جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

شدید بارشوں کی پیش گوئی،متعلقہ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایات جاری 

datetime 4  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور خاص (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امکانی شدید بارشوں کی صورت میں پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے، بارش کے پانی کی نکاسی سے متعلق کوئی شکایات نہیں سنو گا اگر کسی چیز کی ضرورت ہے آگاہ کریں،پورے ڈویژن میں رلیف کیمپ قائم کیئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورہ میرپورخاص کے دوران کمشنر آفیس میں منعقدہ ایک اعلی سطح اجلاس سے

خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق ایم این اے پیر آفتاب شاہ جیلانی، صوبائی وزرا ناصر شاہ، ہری رام،رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ، شرجیل انعام میمن، کمشنر عبدالوحید شیخ ، ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی لاڑک،   ڈی سی زاہد حسین میمن ، ایس ایس پی فیصل بشیر میمن اور دیگر بھی موجود تھے ۔وزیر اعلی سندھ نے مذید کہا کہ بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر میں یہاں آیا ہوں میں نے ڈویزنل انتظامیہ کو پہلے بھی ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی شدید بارشوں کی صورت میں پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائیعوام کی پولیس اور ضلع انتظامیہ بھرپور مدد کرے۔ اجلاس میں کمشنر نے وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میرپورخاص میں تین اضلاع ہیں جن میں میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کی اضلاع شامل ہیں بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ، ایل بی او ڈی ڈرین کا سسٹم اور آبپاشی کا نظام نکاسی کے لئے بہترین سہولتیں ہیں میرپورخاص میں جو نئی رہائشی کالونیاں بنی ہیں انکا نکاسی کا نظام بہتر نہیں ہیشہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے موجود نکاسی کا نظام ناکافی ہیتمام مسائل کا جائزہ لے کر پمپنگ مشینوں کا انتظام کیا گیا ہے اربن اور رورل نالوں کی صفائی کی گئی ہے، نالوں کی صفائی سے بارش کے پانی کی نکاسی آسانی سے ہوجائے گی ۔وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ پوری ڈویزن میں 89 ڈرینیج پمپس موجود ہیں7 فائرنگ ٹینڈرز، 230 ہینڈ موونگ ٹرالیز اور 16 ٹریکٹرز اور ٹرالیز موجود ہیں۔ وزیراعلی سندھ کو محکمہ آبپاشی کے چیف انجنیئر بریفنگ دیتے ہوئے

تایا کہ میرپورخاص مین ڈرین آر ڈی-365 سے مٹھو ماچھی ریگیولیٹر سے شروع ہوتی ہیاس سے نکاسی کا پانی ڈورو پران میں جا گرتا ہیڈھورو پران آر ڈی-318 سے شروع ہوتا ہیمیرپورخاص میں1اسپائنل ڈرین جو 73 میل لمبا ہیاسپائنل ڈرین کی گنجائش 4600 کیوسک ہیمیرپورخاص ڈرین 77.2 کلومیٹر لمبی ہے اس کی گنجائش 326.6 کیوسک ہے۔ میرپورخاص ڈویزن میں 29 چھوٹے نالے ہیں

جو 223.19 کلومیٹر بنتے ہیں ان 29 چھوٹے نالوں کی گنجائش 782.70 کیوسک ہے۔نیز وزیراعلی سندھ نے تمام منتخب نمائندوں کی تجاویز بھی سنیں ۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام میونسپل، روینیو اسٹاف الرٹ رہے گامیں کسی قسم کی شکایات نہیں سنوں گابھرپور تیاری کی جائیاگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو بتائیں7 سے 9 اگست تک بارشیں متوقع ہیں وزیراعلی سندھ کی تمام متعلقہ

ملازمین کی چھٹیوں منسوخ کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور لوکل باڈیز کے حکام سڑکوں پر کام کرتے نظر آئیں وزیراعلی سندھ نے پورے ڈویژن میں 286 ریلیف کیمپس قائم کرنے کی ہدایات کی ہیوزیراعلی سندھ کو اجلاس میں موجود تمام منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حیسکو کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ شہر کے بیشتر

ٹرانسفارمرز خراب ہیں5 ملی میٹر بارش ہوتے ہی بجلی گھنٹوں غائب ہوجاتی ہیوفاقی حکومت سے حیسکو کی خراب کارکردگی پر بات کریں اگر ٹرانسفارمر جل جاتے ہیں تو علاقے کے لوگوں سے پیسے لے کر ٹھیک کرواتے ہیں وزیراعلی سندھ نے حیسکو کے حوالے سے شکایات پر وفاقی حکومت سے بات کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد وزیراعلی سندھ نے قدرتی آبی گزرگاہ ڈھورو پران کا دورہ کیا اور کی جانے والی صفائی کا جائزہ لیا بعد ازاں وزیر اعلی سندھ حیدرآباد روانہ ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…