جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ایدھی، ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز، سفارتخانے اور صوبائی حکومتیں ٹیکس ڈیفالٹرقرار، مراسلہ جاری

datetime 31  جولائی  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ٹیکس چالان جمع نہ کروانے پر متعدد ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز اور اداروں کو ڈیفالٹ کر دیا۔سی اے اے کی جانب سے ٹیکس چالان جمع نہ کروانے والی ائیرلائنز، اداروں اور کمپنیوں کو مراسلے بھی جاری کیے گئے ہیں۔مراسلے میں ڈیفالٹرز کی فہرست میں 397 ائیر لائنز، فلائنگ کلب، سفارت خانے اور ایوی ایشن سروسز شامل ہیں۔ائیرلائنز کی لسٹ میں

ائیر فرانس، چارٹر، برٹش ائیر سر فہرست ہیں۔ اس کے علاوہ ائیر کینیڈا، قطر ائیر، ایمریٹس، اتحاد ائیر، گلف ائیر، ترکش ائیر لائن بھی شامل ہیں۔ بنگلا دیش، ایران، سعودی عرب، یو اے ای، چین، انڈونیشیا، عراق، کویت، جاپان، قطر، کرغستان، ناروے اور سری لنکا بھی سی اے اے کی ٹیکس نا دہندگان فہرست میں شامل ہیں۔تھائی لینڈ، جنوبی افریقا، ایتھوپیا، روس، نیوزی لینڈ، جرمنی اور سپین کے سفارت خانے بھی ڈیفالٹ لسٹ میں موجود ہیں۔سی اے اے کی جانب سے لاہور، پشاور، ملتان فلائنگ کلبز، کراچی ایرو کلب، شاہین فلائنگ کلب فیصل آباد کو بھی ڈیفالٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایدھی فاؤنڈیشن، سیرین ائیر، ائیر بلیو، عسکری ائیر، پنجاب حکومت، سندھ حکومت اور بلوچستان حکومت بھی سول ایوی ایشن کے ٹیکس ڈیفالٹرز ہیں۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ اداروں کی جانب سے مالی سال 20-2019 کے بلز کے ٹیکس پیمنٹ چالان جمع نہیں کروائے گئے، اس لیے انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ مالی سال 20-2019 کے ٹیکس پیمنٹ چالان جلد از جلد جمع کروائیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ٹیکس چالان جمع نہ کروانے پر متعدد ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز اور اداروں کو ڈیفالٹ کر دیا۔سی اے اے کی جانب سے ٹیکس چالان جمع نہ کروانے والی ائیرلائنز، اداروں اور کمپنیوں کو مراسلے بھی جاری کیے گئے ہیں۔مراسلے میں ڈیفالٹرز کی فہرست میں 397 ائیر لائنز، فلائنگ کلب، سفارت خانے اور ایوی ایشن سروسز شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…