جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

عید کے تیسرے روز بھی تعطیل کا اعلان

datetime 30  جولائی  2020 |

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں عید کے تیسرے روز بھی تعطیل کا اعلان، صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں پیر 3 اگست کو عام تعطیل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان واحد صوبہ ہیں جہاں عید کے تیسرے روز بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے متعلقہ محکمے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں عید کے تیسرے روز، 3 اگست بروز پیر کو عام تعطیل ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت، پنجاب اور سندھ بھی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر چکے ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی چھٹیاں 31 جولائی سے 2 اگست تک ہوں گی۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا تھا۔ صوبے کے سرکاری ادارے عید کی تعطیلات کے سلسلے میں 31 جولائی سے 2 اگست تک بند رہیں گے۔پیر 3 اگست سے تمام سرکاری ادارے دوبارہ سے کھل جائیں گے۔ جبکہ وفاقی حکومت نے بھی اعلان کیا تھا کہ عید کے موقع پر 3 چھٹیاں دی جائیں گی۔ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عید کیلئے صرف 1 چھٹی دی جائے گی، تاہم حکومت نے اس کی تردید کرتے ہوئے 31 جولائی سے 2 اگست تک تعطیلات کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے کچھ روز قبل اعلان کیا تھا کہ ملک میں یکم اگست کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔جبکہ گزشتہ روز مفتی منیب الرحمان نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا تھا کہ عید کے تیسرے روز یعنی 3 اگست کو بھی عام تعطیل دی جائے۔  بلوچستان میں عید کے تیسرے روز بھی تعطیل کا اعلان، صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں پیر 3 اگست کو عام تعطیل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان واحد صوبہ ہیں جہاں عید کے تیسرے روز بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے متعلقہ محکمے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں عید کے تیسرے روز، 3 اگست بروز پیر کو عام تعطیل ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…