اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

دینی مدرسہ کے طالب علم بھی کسی سے کم نہیں، انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں مدرسے کے طالب علم کی شاندار پوزیشن، مدرسے کا 20 سالہ ریکارڈ برقرار

datetime 30  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں واقع دینی مدرسہ کا پوزیشنیں حاصل کرنے کا 20 سالہ اعزاز برقرار,میٹرک میں دو پوزیشنیں حاصل کرنے کے بعد انٹرمیڈیٹ سطح پر بھی دینی مدرسہ کا طالبعلم پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے وفاقی دارالحکومت میں واقع دینی مدرسہ ادارہ علوم اسلامی کی پوزیشنیں 50 سے تجاوز کر گئیں,ادارہ علوم اسلامی کے طلبہ 14گولڈ میڈل حاصل کرچکے,

وفاق المدارس کے نتائج بھی 99فیصد,طالبعلم حسن بن اعجاز نے انٹرمیڈیٹ میں تیسری جبکہ طالب علم حارث معاویہ بن تنویر عالم نے میٹرک میں دوسری اورزکریا بشارت نے میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کی,قائدین وفاق المدارس کی طرف سے مولانا فیض الرحمن عثمانی اور ادارہ علوم اسلامیہ کی انتظامیہ اور اساتذہ و طلبہ کومبارکباد تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحقہ دینی مدرسہ ادارہ علوم اسلامیہ کے ایک اور طالبعلم محمد حسن بن اعجاز نے انٹرمیڈیٹ سطح پر بھی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ چند دن قبل فیڈرل بورڈ کے میٹرک سطح کے نتائج کے مطابق نامور عالم دین مولانا مفتی تنویر عالم کے صاحبزادے حارث معاویہ نے 1037نمبر لے کر دوسری جبکہ ادارہ علوم اسلامی ہی کے طالبعلم زکریا بشارت نے 1035نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی-یاد رہے کہ یہ تینوں پوزیشن ہولڈر طلبہ قرآن کریم کے حافظ بھی ہیں اور درس نظامی کی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں -حالیہ اعزازات کے بعد ادارہ علوم اسلامی کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کی تعداد پچاس سے تجاوز کر گء ہے-وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا محمد حنیف جالندھری اور دیگر نے اس کامیابی پر ادارہ علوم اسلامی کے رئیس اور بانی مولانا فیض الرحمن عثمانی,ادارہ کے اساتذہ و طلبہ اور پوزیشن ہولڈر طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دی ہے- واضح رہے کہ اب تک 2855 طلباء

وفاق کا امتحان دے چکے ہیں اور مجموعی نتیجہ 99.16 فیصد ہے جبکہ 78 فیصد طلبہ ممتاز یا جیدجداً پاس ہوئے ہیں۔معیاری دینی تعلیم کے ساتھ بہترین عصری تعلیم ادارہ کا امتیاز ہے۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد میں ادارہ علوم اسلامی اسلام آباد کے بیس سال سے پوزیشن لینے کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے امسال(2020) محمد حارث معاویہ اور زکریا بشارت نے

فیڈرل بورڈ میں میٹرک میں بالترتیب1037 اور 1035 نمبر لے کر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ایف اے میں محمد حسن نے پوزیشن لی۔2004 ء کے فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحان میں پہلی چودہ پوزیشنیں ادارہ علوم اسلامی کے طلبہ نے حاصل کیں۔2004ء کے فیڈرل بورڈ میڑک کے امتحان میں ادارہ کے طالب علم حافظ محمد حارث سلیم نے جنرل سائنس کے مضمون میں ملک بھر میں سب سے

زیادہ نمبر لیے-2005 کے فیڈرل بورڈ میڑک کے امتحان میں پہلی گیارہ پوزیشنیں ادارہ علوم اسلامی کے طلبہ نے حاصل کیں۔ 2006ء کے فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحان میں پہلی سات پوزیشنیں (ماسوائے دوسری پوزیشن کے) اسی ادارہ کے طلبہ نے حاصل کیں۔ 2012ء میں فیڈرل بورڈ ایف اے میں پہلی پوزیشن لینے والے طالب علم عزیز الحق کو وزیر اعلی پنجاب نے چارلاکھ روپے کا انعام دیا۔ اسلام ا?باد میں واقع

سکولوں اور کالجز میں بہترین کارکردگی پر 2014ء میں کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویڑن اسلام ا?باد کی طرف سے ادارہ ہذا کے ا?ٹھ طلبہ کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ دیاگیا۔ 2000ء سے 2020ء تک ادارہ علوم اسلامی کے طلبہ نے فیڈرل بور ڈ میں نمایاں پوزیشنیں لینے پر50 میڈلز حاصل کیے ہیں جن میں 14 گولڈمیڈلز، 16 سلور میڈلز اور 20 کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔ اب تک ادارہ کے 219 طلبہ فیڈرل بورڈ سے سکالرشپ حاصل کرچکے ہیں۔ 2000سے اب تک 1377 طلبہ میٹرک اور ایف کا امتحان دے چکے ہیں جن میں سے 308 نے A1، 626 نےA، 393 نےB، 28 نے C اور ایک طالب علم نے D گریڈ میں کامیابی حاصل کی اور کوئی طالب علم مکمل فیل نہیں ہوا۔ ادارہ کا فیڈرل بورڈ میں مجموعی نتیجہ 98.47 فیصد ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…