کراچی( آن لائن ) ہونڈا اٹلس کارس پاکستان لمیٹڈ نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 60 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک کے اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق 3 اگست سے ہوگا۔ کمپنی نے اپنے مجاز ڈیلروں کو لکھے گئے خط میں قیمت میں اضافے کو موجودہ زرمبادلہ کی صورتحال سے منسوب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح تبادلہ کے اثرات کو مزید برداشت کرنا مشکل ہے۔
سٹی 1.3 مینوئل ٹرانسمیشن اور 1.3 آٹو میٹک ٹرانسمیشن کی قیمت میں بالترتیب 60 ہزار اور 65 ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 24 لاکھ 49 ہزار اور 26 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح سٹی 1.5میونئل ٹرانسمیششن اور 1.5 آٹو میٹک ٹرانسمیشن اور سٹی 1.5 ایسپائر مینوئل ٹرانسمیشن اور 1.5 ایسپائر آٹو ٹرانسمیشن کی قیمت میں 70 ہزار روپے کا اضافہ جس کے بعد یہ بالترتیب 25 لاکھ 29 ہزار، 26 لاکھ 99 ہزار، 26 لاکھ 99 ہزار اور 28 لاکھ 59 ہزار کی ہوگئی۔ہونڈا کی بی آر وی مینوئل ٹرانسمیشن، بی آر وی سی وی ٹی اور بی آر وی ایس سی وی ٹی کی قیمت 80 ہزار روپے اضافے کے ساتھ بالترتیب 31 لاکھ 59 ہزار، 33 لاکھ 19 ہزار روپے اور 34 لاکھ 79 ہزار روپے طے کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہونڈا سوک 1.8 وی ٹی ایس آر سی وی ٹی اور 1.8 ایل وی ٹی آئی سی وی ٹی کی قیمت میں بھی 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کی قیمت اب 39 لاکھ 79 ہزار اور 37 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی۔سوک کے ٹربو آر ایس اور ٹربو اوریل ماڈل کی قیمت میں ہونڈا نے ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا جو اب 46 لاکھ 99 ہزار اور 44 لاکھ 49 ہزار میں دستیاب ہوں گے۔اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) جو موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی ہے، نے یکم جولائی سے ایک ہزار چار سو سے چار ہزار روپے تک کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق 3 اگست سے ہوگا۔