جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ریلیف پیکج کے تحت آٹے اور چینی کی بلیک میں فروخت ،وزیراعظم کا یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت کا نوٹس

datetime 29  جولائی  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اربوں روپے کی سبسڈی کے باوجود عوام کو سستی چینی اور آٹا نہ ملنے کی شکایات اور اسٹورز پر مہنگی اشیاء کی خریداری اور فروحت کی شکایات پر نوٹس لے لیا۔چیئرمین یو ٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ذوالقرنین خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو سستے نرخوں پر اشیائے ضروریہ

فراہم نہ ہونے اور مہنگی خرید و فروخت میں گڑ بڑ کے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور اس معاملے کی انکوائری شروع کروا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے نوٹس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بورڈ کا اجلاس ہوا اور بورڈ نے وزیراعظم پیکج کے تحت خریداری اورعوام کے لیے اشیاء کی دستیابی کے معاملے پر انکوائری شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئر مین یوٹیلٹی اسٹورز بورڈ نے 15 روز میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مالی مشکلات کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف پیکچ دیا، اس کے باوجود ملک کے اکثر یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے کی قلت کا سامنا ہے اور غریب عوام اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں چینی اور آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی 68 روپے فی کلو اور آٹے کے 20 کلو والے تھیلے کی قیمت 800 روپے ہے۔ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگی دالیں اور چینی کی خریداری کی شکایات ہیں اور یہ شکایت بھی سامنے آئی ہیں کہ ریلیف پیکچ کے تحت آٹے اور چینی کی بلیک میں فروخت بھی کی گئی ہے۔  عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اربوں روپے کی سبسڈی کے باوجود عوام کو سستی چینی اور آٹا نہ ملنے کی شکایات اور اسٹورز پر مہنگی اشیاء کی خریداری اور فروحت کی شکایات پر نوٹس لے لیا۔چیئرمین یو ٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ذوالقرنین خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو سستے نرخوں پر اشیائے ضروریہ فراہم نہ ہونے اور مہنگی خرید و فروخت میں گڑ بڑ کے معاملے کا نوٹس لیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…