جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

ڈاکٹر ظفرمرزا کو بھارت سے مہنگی ادویات منگوانا ”مہنگا“ پڑ گیا، کمپنیوں کے ساتھ مل کر مال بنانے کا انکشاف

datetime 29  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مستعفی ہونیوالے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا کو بھارت سے مہنگی ادویات منگوانا ”مہنگی“ پڑ گئیں، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کابینہ ڈویژن کی طرف سے منظور کی گئی ادویات کی فہرست کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کی مہنگی  ہربل ادویات منگوائیں اور کمپنیوں کے ساتھ ملی بھگت کرکے مبینہ طور پر خود بھی فائدہ اٹھایا۔مصدقہ ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن

کے دوران کابینہ ڈویژن کی طرف سے جان بچانے والی ادویات منگوانے کی منظوری دی گئی تھی لیکن ظفر مرزا نے یہ فہرست پس پشت ڈال کر بھارتی کمپنیوں ہمالیہ اور ڈابر کی ادویات منگوائیں، ان میں زیادہ تر ہربل  ادویات تھیں۔ ظفر مرزا نے بھارت میں بننے والی تمام ہربل، ہومیوپیتھی، ایلو پیتھی کی ادویات منگوانے کا راستہ کھول دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے پہلے بھارتی کمپنیاں ہمالیہ اور ڈابر پاکستان میں پانچ سے 2ارب روپے کا بزنس کررہی تھیں مگر لاک ڈاؤن کے باعث ان کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا لیکن ظفر مرزا نے اس کی کمی پوری کردی۔ بھارت سے آنیوالی ادویات میں زیادہ تر ملٹی وٹامن ادویات تھیں جو مہنگے داموں فروخت ہوتی رہیں۔یہ ادویات ظفر مرزا نے کئی دوستوں کو تحفہ میں بھی دیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے بھی ادویات کمپنیوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے فائدہ اٹھانے کے الزام میں اپنی وزارت سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور ان کے دور میں ادویات کی قیمتوں میں 400فیصد اضافہ ہوا تھا اور ظفر مرزا نے یہ قیمتیں واپس لانے کا وعدہ کیا مگر اپنی جیب بھاری کرکے نکل گئے۔ مستعفی ہونیوالے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا کو بھارت سے مہنگی ادویات منگوانا ”مہنگی“ پڑ گئیں، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کابینہ ڈویژن کی طرف سے منظور کی گئی ادویات کی فہرست کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کی مہنگی  ہربل ادویات منگوائیں

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…