اسلام آباد(این این آئی)زلمی آفس میں ڈائریکٹرکرکٹ محمداکرم، کامران اکمل، مینجر ارشد خان کی آمد، ویڈیو کاجائزہ، دو سو کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کرنے کا عمل شروع ہوگیا ،ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ بھی نوجوان کرکٹرز کی رہنمائی کریں گے،کامران اکمل، محمد اکرم اور ارشد خان نے
ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے نوجوان کرکٹرز کو ویڈیو کال کرکے سرپرائز دیا اور حوصلہ افرائی کی۔ جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کے باعث گھروں میں بیٹھے نوجوان کرکٹرز کی پشاور زلمی ڈیجیٹل کیمپ میں بھرپور شرکت، پشاور زلمی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے زریعت ہزاروں کرکٹرکی ویڈیوز موصول ہوئی. لاہور میں پشاور زلمی کے آفس میں زلمی کرکٹ تھنک ٹینک نے زلمی ڈیجیٹل کیمپ کے لیے موصول ویڈیوز کا جائزہ لیا۔ زلمی آفس میں ڈائریکٹرکرکٹ محمداکرم، کامران اکمل، مینجر ارشد خان اور اسٹاف نے یکجا ہوکر اب تک موصول ویڈیوز کا جائزہ لیا. پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکر نے کہا کہ دو سو نوجوان کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کرکے ٹیمیں تشکیل دیں گے، انہوں نے کہا کورونا کے پیش نظر نوجوان کرکٹرز کو گھر بیٹھے ویڈیوز بھیج ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے کوشش کی.جس کا زبردست رسپانس ملا. کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے پر ان کرکٹرز کو پشاور َزلمی کوچنگ فراہم کرے گی، بہترین ٹیلنٹ کو پشاور زلمی نمائندگی کا موقع بھی ملے گا، کامران اکمل نے کہا پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہیاور زلمی ڈیجیٹل کیمپ کے زریعے چھپے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملا جو مستقبل میں نہ صرف پشاور زلمی بلکہ ساتھ ہی پاکستان کرکٹ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔کامران اکمل، محمد اکرم اور ارشد خان نے ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے نوجوان کرکٹرز کو ویڈیو کال کرکے سرپرائز دیا اور حوصلہ افرائی کی۔