اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی وی پر کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر برطرف افسر کی بحالی درخواست،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

datetime 29  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی پر کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر برطرف پی ٹی وی افسر کی بحالی درخواست مسترد کر دی ۔ بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست مسترد کرنے کا مختصر فیصلہ جاری کردیا۔

پی ٹی وی کے سابق ہیڈ آف کرنٹ افیئرزاکرم علی نے برطرفی کو چیلنج کیا تھا ۔ اکرم علی کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ 9 جون کو پی ٹی وی کی انکوائری رپورٹ آئی۔شاہ خاور ایڈووکیٹ کے مطابق 2افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی نے شوکاز نوٹس کے بغیر برطرف کیا۔ شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہاکہ 27 سالہ سروس کے حامل پٹیشنر کو سنے بغیر برطرف کرنا خلاف قانون ہے۔شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہاکہ قانونی تقاضوں پورے نہ کرکے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی کی گئی، اس معاملے کی براہ راست ذمہ داری ہیڈ آف کرنٹ افیئرز کی نہیں تھی۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ برطرفی کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔وکیل پی ٹی وی حافظ عرفات نے کہاکہ نقشے میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے پر شدید تنقید ہوئی، بنیادی حقوق ریاست کے وجود سے بڑے نہیں ان کی بھی حدود ہے۔وکیل پی ٹی وی حافظ عرفات نے کہا کہ بھارتی اینکرز نے ٹویٹس کے ذریعے اس بلنڈر پر پراپیگنڈہ کیا۔ وکیل پی ٹی وی حافظ عرفات نے کہاکہ جہاں ریاست پر حرف آرہا ہو وہاں ضابطے اور تقاضے بھی بدل جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…