جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مہلک وباء کے حوالے سے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ،پاکستان کے کس صوبے میں کرونا وائرس کے صرف 8237 مریض رہ گئے ، تفصیلات جاری

datetime 28  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اس وقت کورونا کے 8237 مریض زیر علاج ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید9571 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 571 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں

اب تک کورونا کے 728119 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں سیصوبے میں اب تک 119398 کیسز سامنے آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ آج مزید 509 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 108989 ہوگئی ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج کورونا کے باعث مزید 10 مریض انتقال کرگئے، صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2172 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کل 8237 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے 7721 مریض گھروں میں اور 11 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیرعلاج ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں میں 505 مریض زیرعلاج ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 343 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اس وقت 67 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں 571 کورونا کیسز میں سے 244 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع جنوبی کراچی میں 74، ضلع شرقی میں 57 اور کورنگی میں 33نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ سکھر میں 26، دادو میں 25 اور خیرپور میں 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گھوٹکی میں 23، حیدرآباد اور شکارپور میں 21-21 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوشہرو فیروز میں 20، کشمور میں 18 اور سانگھڑ میں 16مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں جبکہ ٹنڈو محمد خان میں 13، شہید بینظیرآباد میں 12 اور ٹنڈوالہیار میں 8 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیراعلی سندھ کے مطابق

میرپور خاص، عمرکوٹ اور جامشورو میں 7-7 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، بدین میں 6 اور مٹیاری میں 5 کورونا کے نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں، لاڑکانہ اور قمبر میں3-3، جیکب آباد میں ایک مزید کیس رپورٹ ہوا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئیکہا کہ برائے کرم احتیاطی تدابیر پر لازمی طور پر عمل کریں اور ایک دوسرے کا خاص خیال رکھیں، ہم سب کو اللہ تعالی اپنی پناہ میں رکھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…