منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

کے الیکٹرک کو فوج کے حوالے کیا جائے،لوڈ شیڈنگ سے تنگ تاجروں کا اہم مطالبہ

datetime 27  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) آل کراچی انجمن تاجران کے وائس چیئرمین اور طارق روڈ وبہادر آباد ٹریڈر الائنس کے صدر الیاس میمن نے کہاہے کہ کے الیکٹرک کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں، حکومت کے لیکٹرک کو فوج کے حوالے کرے، کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے وعدے کے بوجود شہر کے بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہین کیا گیا جبکہ ایوریج بلوں کے

ذریعے شہریوں سے لوٹ مار بڑھادی گئی ہے۔الیاس میمن نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے پوش علاقوں میں4سے5گھنٹے جبکہ غریب علاقوں میں10 سے 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہری اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہوچکی ہیں۔الیاس میمن نے گزشتہ روز تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ایک طرف کورونا سے ہونے والے لاک ڈائون سے پریشان ہیں تو دوسری جانب شہر میں جو 10 سے15فیصد کاروباری سرگرمیاں جاری تھی وہ بھی لوڈ شیڈنگ کی نظر ہوچکی ہیں جبکہ ایوریج بلوں سے تاجروں کے بلوں میں دگنا اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک گزشتہ کئی سالوں سے شدید گرمی کے غذاب میں تاجروں کو پریشان کرتی رہی ہے اور رواں سال لوڈ شیڈنگ اور ایوریج بلوں کے نام پر لوٹ مار بڑھادی گئی ہے ، جس کی وجہ سے کراچی کا ہر شہری کے الیکٹرک کے ظلم کا شکار ہے اور اس ادارے سے بدظن ہوچکاہے ۔اس موقع پر انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ عدالت عظمیٰ اس حوالے سے سوموٹو ایکشن لے کر کے الیکٹرک کو فوج کے حوالے کرنے کے احکامات صادر کرے ۔  آل کراچی انجمن تاجران کے وائس چیئرمین اور طارق روڈ وبہادر آباد ٹریڈر الائنس کے صدر الیاس میمن نے کہاہے کہ کے الیکٹرک کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…