جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بزدار حکومت کا بارش کے پانی کو زیرزمین واٹر ٹینکوں میں محفوظ کر کے دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ حقیقت بن گیا، منصوبہ کس طرح لاہور والوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا؟جانئے

datetime 27  جولائی  2020 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرکے مختلف مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں پانی کی قلت اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی بزدار حکومت کیلئے مسئلہ بنی ہوئی تھی جس کے حل کیلئے حکومتِ پنجاب حرکت میں آگئی ہے

۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں ایک بڑا واٹر اسٹوریج ٹینک تیار کر لیا گیا ہے جسے لاؤرنس روڈ پر تعمیر کیا گیا۔ اسٹوریج ٹینک کی گنجائش 14 لاکھ گیلن رکھی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرکے عوام کے کام میں لانے کیلئے دیگر منصوبوں پر بھی کام شروع کردیا ہے جن پر جلد پیشرفت متوقع ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز حکومتِ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے لاہور میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک کا ٹیسٹ ٹرائل مکمل کر لیا جس کی گنجائش 14 لاکھ گیلن ہے۔حکومتِ پنجاب نے اِس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دِکھایا گیا ہے کہ بارش کا پانی انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک میں ذخیرہ کیا جارہا ہے جس کے اردگرد حکومت کے مختلف اہلکار اور افسران موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے شہریوں کی سہولت اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک منصوبہ لگایا ہے جس کے تحت بارش کے پانی کو انڈر گراؤنڈ ریزوائر کے ذریعے ایک پانی کے ٹینک تک لیجایا جائے گا۔بارش کے پانی کو انڈر گراؤنڈ طریقے سے اب ذخیرہ کر کے دوسرے مقامات تک لے جایا جائے گا جہاں صاف پانی کو استعمال کیا جائے گا۔ اس منصوبے کو لاہور کے عوام کے لیے گیم چینجر سمجھا جا رہا ہے۔اس منصوبے کے تحت لارنس روڈ کے قریب 149 ملین روپے کی لاگت سے منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے کوئنز روڈ پر جمع ہونے والے بارش کے پانی کو اب ذخیرہ کر کے دوبارہ استعمال میں لایا جا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…