ہنگو (این این آئی) ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت شاہین حاجی اپنے سینکڑوں کارکنان اور رفقا سمیت جے یو آئی میں شامل ہو گئے،جمعیت علماء اسلام کی نظریاتی اور خدمت پر مبنی سیاست اک معترف ہوں،پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نعرے پر قوم کو بے وقوفی بنایا،موجودہ حکومت کا انجام قریب ہے،جمعیت ملک کومسائل سے نکالنے کا میکنزم رکھتی ہے،عمران خان کی حکومت نے قوم کو بے روز گاری،مہنگائی اور کرپشن کے تحائف دیتے ہیں
ہر کوئی لوٹ مار کر رہا ہے مگر حکومت خود کو فرشتہ ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہے ،مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پاکستان ترقی کر سکتا ہے،شاہین حاجی کی شمولیت سے جمعیت مزید مضبوط سیاسی قوت بنے گی۔ان خیالات کا اظہار شمولیتی تقریب سے سابق ایم پی اے عتیق الرحمان،سابق ضلع ناظم مفتی عبید اللہ،جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا تحسین اللہ،ممتاز قانون دان عماد اعظم ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے ممتاز ممتاز سماجی،سیاسی اور کاروباری شخصیت شاہین حاجی نے رفقا اور ساتھیوں سمیت جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس سلسلے میں شاہین سی این جی پمپ کے مقام پر منفرد تقریب منعقد ہوئی جس میں اہم جمعیت کے رہنماؤں سمیت شاہین حاجی کے رفقا نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین حاجی نے کہا کہ انکا خاندان کئی دہائیوں سے سیاست میں ہے اور وہ سابق صوبائی وزیر شہید غنی الرحمان کے قریبی اور قابل اعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے، ان کے بھائی نے کربوغہ سے مشرف دور میں ناظم کا الیکشن جیتااور دوسرے بھائی نے کوہاٹ اربن سے ضلع کونسل کی نشست جیتی۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی سے سیاسی راہیں جدا کر کے جمعیت میں آج شمولیت اختیار کر رہے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔تقریب سے سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی عتیق الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ موجودگی حکومت در اصل۔مافیا کی حکومت ہے جس نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے مہنگائی بد آمدنی اور دیگر مسائل کی بدولت قوم موجودگی نا اہل اور نا بالغ حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اصولی،نظریاتی اور ملکی مفاد کی حامل سیاست کرتی رہے گی اور وہ آئیندہ انتخابات میں ملک بھر میں کامیاب ہو گئی، انہوں نے شاہین حاجی کی ساتھیوں سمیت جمعیت میں شمولیت کو جمعیت کی بڑی سیاسی کامیابی قرار دیا۔سابق ضلع ناظم مفتی عبید اللہ اور ضلعی امیر جے یو آئی مولانا تحسین اللہ نے خطاب کرتے ہوئے شاہین حاجی کو جمعیت میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ جمعیت ان کے تجربے اور اثر و رسوخ سے مستفید ہو گئی۔اس موقعہ ہر شاہین حاجی اور ان کے ساتھیوں کو جمعیت کی ٹوپیاں بھی پہنائیں گئیں۔تقریب سے ممتاز قانون دان عماد اعظم ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔