جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

حکومت کا اپنی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا فیصلہ

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاق میں موجود پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی حکومت اپنی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ 18 اگست کو پیش کرے گی اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکردگی رپورٹ کی تیاری کے لیے وزارتِ اطلاعات اور متعلقہ محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔اس رپورٹ میں وزیراعظم کی سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا احاطہ کیا جائیگا جبکہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے، قرضوں کی ادائیگی اور اقتصادی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ

احساس پروگرام کے تحت مستحقین کی امداد، لنگر خانہ اور شیلٹر ہومز کی افادیت بھی اس رپورٹ میں بتائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سادگی و کفایت شعاری مہم، کرپشن کے خاتمے کے اقدامات بھی اجاگر کیے جائیں گے۔کارکردگی رپورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے ہونے والی قانون سازی پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔وزیراعظم کے امتِ مسلمہ کو قریب لانے، پاکستانی پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ بھی رپورٹ میں اجاگر کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…