پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کو بیورو کریسی سے کام نہیں لینا آتا، وفاقی کابینہ کو توڑ دیا جائے موجود ٹیم ڈیلیو کرنے میں ناکام ۔۔۔کن افراد کو ٹیم کا حصہ بنایا جانا چاہیے؟ وزیراعظم کے وعدوں کا کیا ہوا ؟ ہارون الرشیدنے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے 2018ءمیں بھی ٹکٹ صحیح نہیں دیئے، عمران خان نے پہلی تقریر میں بہت وعدے کئے ، عمران خان نے کہا تھا کہ قانون کی بالادستی ہو گی ، میرٹ کا نظام ہو گا ، کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کو 20فیصد دیئے جائیں گے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وعدہ میں کہا تھا کہ عدالتیں ٹھیک کریںگے ، پولیس نظام ٹھیک کیا جائے گا، منی لانڈرنگ نہیں ہو گی ، ہسپتالوں کو ٹھیک کریںگے لیکن البتہ حکومت نے اخوت فائونڈیشن کو مکان بنانے کیلئے 6ارب روپے دیئے ہیں جو اچھا فیصلہ ہے۔ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا اعلان کیا لیکن اب اس پر کام شروع ہوا ہے ۔ عمران خان کی حکومت نے کچھ کامیابیاں بھی حاصل کیں ، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قومی دفاع کے معاملے میں ہم عمران خان پر بھروسہ کر سکتے ہیں ، پی ٹی آئی کو بیورو کریسی سے کام نہیں لینا آتا، میری رائے یہی ہےکہ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے کا موقع ملنا چاہیے ، سی پیک پر کام تیز ہو گیا ہے ، تین انڈسٹریل زونز جب بنیں گے تومعاشی ترقی ہو گی اب ابتدا ہوئی ہے ۔ گوادر پر پہلی بار سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے ، میری رائے ہے کہ کابینہ کو توڑ دیا جائے اس میں جو ڈھنگ کے آدمی ہیں انہیں رکھ لیں کیونکہ موجود ٹیم ڈیلیور نہیں کر سکی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…