بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

’’مسلمان ہوں اور حجاب کے بغیر بھی مسلمان ہی رہوں گی ‘‘ میں نے جو پوسٹ کیا مجھے پتہ ہے تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن۔۔۔ امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

datetime 26  جولائی  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سات سال قبل دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کا کہنا ہے کہ وہ دوسروں کی توقعات کے مطابق زندگی گزارتے گزارتے تھک گئی ہیں۔حال ہی میں جینیفر نے اپنی بغیر حجاب کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اسلام قبول کرنے کے

بعد لوگوں کی ان سے توقعات اور انہیں پورا کرنے کی کوشش کے بارے میں کھل کر اظہار کیا۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنی تفصیلی پوسٹ کے آغاز میں جینیفر نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ مجھے اس پوسٹ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا اور ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگا، لیکن میں اس کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی ذہنی حالت ٹھیک رکھنے کے لیے سوشل میڈیا سے وقفہ لینا پڑا۔ سوشل میڈیا کے زیادہ دباؤ کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہاں میں مسلم معاشرے کی ’غیر حقیقت پسندانہ توقعات‘ کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کر رہی ہوں اور اس کی وجہ سے ایک سے زیادہ مرتبہ میں اپنی ذات کو کھو بیٹھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ سات سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد میں بغیر حجاب کے تصویر پوسٹ کررہی ہوں، اور مجھے یقین ہے کہ میں تب بھی مسلمان ہی رہوں گی کیونکہ حجاب بلاشبہ ایک فرض ہے۔ان کا کہنا تھا ’مجھے یقین ہے کہ سر ڈھانپنا ایک ’فرض‘ ہے، اس لیے میں یقیناً کسی بھی عورت کے حجاب پہننے کی حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش نہیں کر رہی لیکن اسی کے ساتھ ہی میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ ہر روز خود کو کسی ایسے انسان کے طور پر پیش کرنا جو میں نہیں ہوں، میری ذات کو ختم کر رہا ہے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…