ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

کورونا وائرس کی دوا، تین پروفیسرز راتوں رات کروڑ پتی بن گئے

datetime 26  جولائی  2020 |

کراچی(نیوزڈیسک) کورونا وائرس کی دوا سے متعلق اہم پیش رفت کی وجہ سے تین برطانوی پروفیسرز راتوں رات کروڑ پٹی بن گئے ہیں۔ یونیورسٹی آف سائوتھ ہیمپٹن، اسکول آف میڈیسن سے تعلق رکھنے والے تین پروفیسرز رات کو جوکانووک، اسٹیفن ہولگیٹ اور ڈونا ڈیوس نے تقریباً دو دہائی قبل اس بات کا سراغ لگایا تھا کہ استھما اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد میں

انٹرفیرون بیٹا نامی پروٹین کی کمی ہوتی ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔قومی اخبار جنگ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 226 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 35 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 838 مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 113 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 822 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 29 ہزار 857 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 267 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 37 ہزار 434 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 17 ہزار 598 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 135 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 91 ہزار 901 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 116 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 220 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 176 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 841 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 163 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 578 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 136 افراد اس مرض سے انتقال کر

چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 23 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 49 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 1 ہزار 952 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 47 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 254 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 18 لاکھ 68 ہزار 180 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…