منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ڈاکٹرز کا آپس کا جھگڑا انسانی جان نگل گیا، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 26  جولائی  2020 |

کوئٹہ( آن لائن )سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت سے مریض جاںبحق ‘لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہ 2ڈاکٹرز آپس میں جھگڑتے رہے کہ یہ مریض میرا ہے آپریشن میں کروں گاجس کی وجہ سے ڈاکٹرز کے آپس کی جھگڑے کے باعث ہمارا مریض دم توڑ گیاہے ڈاکٹرز کے لالچ کی وجہ سے ہمارے والد انتقال کرگئے ہیںڈی ایم ایس نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی جانب سے سرجیکل وارڈ بند کرنے کے

احکامات دئیے گئے ہیںتفصیلات کے مطابق ہفتے کو سول ہسپتال کوئٹہ میں لائے گئے سریس مریض کی انتقال پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ ہم نے اپنے مریض کو سول ہسپتال لایا جس کی دماغ کی رگ پھٹ گئی تھی اور اس دوران ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے نجی اسپتال میں آپریشن کرنے کو کہا،انہوں نے الزام عائد کیاکہ 2ڈاکٹرز آپس میں جھگڑتے رہے کہ یہ مریض میرا ہے آپریشن میں کروں گا، دونوں ڈاکٹرز نجی اسپتال میں خود علاج کرنے پر بضد تھے،بعدازں ڈاکٹرز کی جانب سے ہمیں نجی ہسپتال میں علاج کاکہنے لگے اورڈاکٹرز کے آپس میں جھگڑے کے باعث ہمارا مریض دم توڑ گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ کے پاس گئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا تو ایم ایس نے بتایاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے کہنے پر سرجیکل وارڈز بند کردئیے گئے ہیں ہمارے پاس یہ اختیار نہیں ،ملک کے دیگر صوبوں میں سرجیکل وارڈز کھلے ہیں ،مریض 9بجے لایا ہے لیکن 5بجے تک وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہا ڈاکٹرز کی غفلت سے ہمارا والد انتقال کرگئے ،پولیس تین گھنٹے سے بیٹھے کارروائی نہیں کررہی ہے اور نہ ہی ایف آئی آر درج کررہی ہے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…